مقبوضہ کشمیر میں مختلف دھماکوں اور حملوں میں 6افراد شہید ،12زخمی ۔نا معلوم دہشت گردون نے حزب المجاہدین کے سابق رکن غلام حسن وانی اور ان کے خاندان کے 3افراد کو نیند کی حالت میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا

جمعرات 24 جولائی 2008 14:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2008ء) مقبوضہ کشمیر میں مختلف دھماکوں اور حملوں میں چھ افراد شہید اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔زرائع کے مطابق مقبوضہ جموں اور کشمیر کے ڈوڈا ضلع کے گاوں ۔مرمتھ بادی میں تنظیم حزب المجاہدین کے ہھتیار ڈالنے والے سابق رکن غلام حسن وانی کے گھر پر نا معلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور ان پر اور ان کے خاندان کے تین افراد کو نیند کی حالت میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

جن مین ان کی بیوی،بارہ سالہ بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔ادھر بتامالو کے بس اسٹینڈ پر ایک زوردار دھماکا ہوا۔جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ۔گذشتہ روز جموں میں امرناتھ تنازعہ پر ایک شخص کی خود کشی کے بعدعلاقے کی صور حال بگڑ گئی جس کے بعد حکومت نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا۔