سنگا پور میں زیکا وائرس میں مبتلا مزید 22افراد کی تشخیص ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں طبی بے چینی پھیل گئی

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:48

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم ستمبر۔2016ء)سنگا پور میں زیکا وائرس میں مبتلا مزید 22افراد کی تشخیص کے بعد ملائیشیا اور انڈونیشیا میں طبی بے چینی پھیل گئی ، جکارتہ حکومت نے اپنے شہریوں کو سنگاپور کا سفر کرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطابق سنگا پور میں زیکا وائرس میں مبتلا مزید 22افراد کی تشخیص کے بعد ملائیشیا اور انڈونیشیا میں طبی بے چینی پھیل گئی ہے ۔

انڈونیشی حکام نے ابھی تک کسی شخص میں اِس وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ملائیشیا میں بھی ایک خاتون میں زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ سنگاپور سے واپس ملائیشیا پہنچی تھی۔ دوسری جانب سنگا پور میں زیکا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں بھارتی اور بنگلہ دیشی افراد بھی شامل ہیں۔