پاک فوج کیطرف سے شمالی وزیرستان ایجنسی کے عوام کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی

جمعہ 25 جولائی 2008 16:13

میرانشاہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25 جولائی2008 ) پاک آرمی میڈیکل کور نے شمالی وزیرستان کے نوسرحدی مقامات پر قبائلیوں کو طبی سہولیات فراہم کیے 1851 مریضوں کے معائنے اور فری ادویات دیں کیمپوں کا انعقاد شوال، دواتوئی ،غرلمئی، الواڑہ ،وچہ بی بی، غلام خان، رزمک ،میر علی اوردتہ خیل میں کیا گیا پاک آرمی کے ہیڈ کوارٹر سیونتھ ڈویژن میرانشاہ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جن سرحدی علاقوں کے قبائلیوں کا مفت علاج ہوا اور فری ادویات فراہم کی گئیں ان میں سے دور دراز کے علاقے شامل ہیں ان فری میڈیکل کیمپوں میں1851 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جومختلف بیماریوں کا شکار تھے اس سلسلے میں قبائلیوں کا کہنا ہے کہ پاک آرمی نے ہرآڑے وقت میں قوم کاساتھ دیا آرمی میڈیکل کور کے فری کیمپوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج وقتاً فوقتاً غریب قبائلیوں کو راشن وغیرہ کی تقسیم بچوں میں کتابیں سٹیشنری اور کھیلوں کے سامان فراہم کرنے کے علاوہ وزیرستان کے ترقیاتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس کوقبائلی عوام قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :