امریکی حکام کا فلوریڈا میں ذیکا وائرس سے متاثرہ مچھر کی نشاندہی کا دعوی

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:30

فلوریڈا ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے میامی کے شہر فلوریڈا کی ڈیڈے نامی کاؤنٹی میں ذیکا وائرس سے متاثرہ مچھر کی نشاندہی کر لی ہے جہاں پر وائرس کے اولین کیسز رونما ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے فلوریڈا کے محکمہ زراعت اور خدمات صارفین کے حوالہ سے بتایا کہ میامی کے ایک ساحلی علاقے میں ذیکا وائرس کا حامل مچھر پایا گیا اور مئی کے بعد مچھروں کے 2470 سیمپلز میں 40 ہزار مچھروں کے ٹیسٹ لئے گئے ۔ امریکی حکام کے مطابق اس دریافت سے ذیکا وائرس کے متعینہ ہدف کے حصول میں مدد ملے گی ۔ واضح رہے کہ امریکہ بھر میں سے صرف فلوریڈا میں ہی ذیکا وائرس کے 47 کیسز پائے گئے ہیں ۔