ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ‘انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ‘ڈی سی او عمارہ خان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:50

قصور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ‘انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ‘متعلقہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں ‘حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی سرویلنس کام کو جانفشانی کیساتھ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی ہیلتھ انسپکٹر ز نے 698نوٹسز ‘84ایف آئی آرز جبکہ 11سیلنگ کروائی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع میں 58جگہوں پر لاروے سائیڈنگ جبکہ 16گھروں میں آئی آر ایس سپرے کروایا گیا ہے۔

ڈی او فشریز اور اے ڈی فشریز نے جن جوہڑوں میں مچھلی بچہ چھوڑا تھا وہاں پر انہوں نے ریڈ مارکنگ مکمل کر لی ہے جبکہ 34جوہڑوں میں دوبارہ مچھلی بچہ چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہفتہ میں دو بار تحصیل ایمرجنسی ریسپونس کمیٹی کی میٹنگ کیا کریں اور اس کے منٹس مجھے بھیجا کریں ۔ ڈی سی او نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ میٹنگ میں اپنی ذمہ داریوں کے مطابق واضح بریفنگ بھیجیں جن میں تصاویر بھی ہوں اور کی گئی سرگرمیوں کو واضح طریقے سے بیان کیا جائے اگر کسی محکمہ نے ایسے رپورٹ نہ بھیجی تو اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کا موسم ہے ڈینگی سرویلنس کے کام کو مزید تیز اور جانفشانی کیساتھ کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں قبرستانوں ‘کباڑ خانوں ‘ٹائرشاپش‘نرسریوں‘فیکٹریوں ‘ٹینریوں اور دیگر جگہوں کی صفائی ستھرائی کو چیک کریں اور اگر کہیں مچھر کی افزائش کے مقامات ملتے ہیں تو ذمہ داران کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :