ساہیوال میں گیسٹرو سے ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک، چھ کی حالت نازک

اتوار 27 جولائی 2008 14:14

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 جولائی2008 ) ضلع ساہیوال میں گیسٹرو سے ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک چھ کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ہسپتال میں مریضوں کو فرنچائز کمپنیوں کی مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری تین ماہ سے جاری ہے لیکن ہسپتال میں چارٹ پر گیسٹرو کی بجائے دوسری بیماری لکھ دی جاتی ہے چک86 سکس آر کا عاشق حسین گیسٹرو سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چل بسا گلبرگ کالونی چیچہ وطنی کی آشر اور ایک نامعلوم ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ چھ مریضوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے شہریوں اور مریضوں کے ورثاء نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اورفرنچائز کمپنیوں کی مہنگی ادویات کمیشن مافیا سے خریدنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :