کوئٹہ ، کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا،متاثرین کی تعداد27ہوگئی

پیر 5 ستمبر 2016 12:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں ایک بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ، بلوچستان میں متاثرین کی تعداد27ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق 40 سالہ محب اللہ کوئٹہ کے علاقے کلی غوث آباد کا رہا ئشی ہے ، محب اللہ کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے مریض کی حالت تشویشناک ہے گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ رواں سال کانگو کے شبہ میں لائے گئے مر یضوں کی تعداد 95 ہو گئی

متعلقہ عنوان :