کوئٹہ،کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

پیر 5 ستمبر 2016 13:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں ایک اور مر یض منتقل کیا گیا ، رواں سال کانگو کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی جبکہ 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق 40 سالہ محب اللہ کوئٹہ کے علاقے کلی غوث آباد کا رہا ئشی ہے ، محب اللہ کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ رواں سال کانگو کے شبہ میں لائے گئے مر یضوں کی تعداد 95 ہو گئی۔ گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :