نوعمر بچوں میں کینسر کی شرح میں 40 فیصد اضافہ،برگر بڑی آنت کو تباہ کر سکتا ہے،سائنسی تحقیق

پیر 5 ستمبر 2016 15:10

لندن۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 ستمبر۔2016ء) فضائی آلودگی،کرم کش ادویات اور فاسٹ فوڈز کے باعث گذشتہ 16 سال میں نوعمر بچوں کو کینسر لاحق ہونے کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔چیریٹی چلڈرن اور کینسر یو کے کی ایک ریسرچ کے مطابق 1998 کے بعد سے کینسر میں مبتلا ہونے والے نوعمر بچوں کی تعداد میں ہر سال 1300 کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس مین کولون(بڑی آنت)کا کینسر سر فہرست ہے جس کی شرح ان سالوں میں 200 فیصد بڑھی ہے جبکہ تھائی رائیڈ کینسر کی شرح اس عرصہ میں دوگنا ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطا بق نوعمر بچوں کو کینسر لاحق ہونے کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ ماحولیاتی عوامل کے ساتھ ساتھ کرم کش ادویات کا استعمال بڑھنا اور بچوں میں فاسٹ فوڈ کھانے کی عادات میں اضافہ ہے برسٹل یونیورسٹی نے اس تحقیق میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ فوڈ میں برگر لمبا عرصہ بڑی آنت میں موجود رہتا ہے اگر بچہ جسمانی ورزش نہ کرے اور یہی سے برگر چاہے اس کو کباب بہت اطھی طرح پکایا گیا ہو خرابی شروع کرتا ہے۔ریسرچ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 4 ہزار نوجوانوں اور بچوں میں کینسر کی نشاندہی ہو رہی ہے۔