انٹی بیکٹریل صابن بنانے پر پابندی کا امکان،عام صابن کے مقابلے موثر ثابت نہیں ہو رہے،یوکے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

پیر 5 ستمبر 2016 15:10

انٹی بیکٹریل صابن بنانے پر پابندی کا امکان،عام صابن کے مقابلے موثر ..

لندن ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) برطانیہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی آئندہ سال انٹی بیکٹریل صابن اور باڈی واش پر پابندی عائد کر سکتی ہے کیونکہ ادارے کی تحقیق کے مطابق ان انٹی بیکٹریل صابن اور باڈی واش دوسرے عام صابن کے مقابلے موثر ثابت نہیں ہو رہے ہیں بلکہ ان انٹی بیکٹریل صابن میں موجود جز”ٹرائکلوسان“نہ صرف ہارمونز کو چھیڑنے والا کیمیکل ہے بلکہ اس سے بیکٹریا کی انٹی بایوٹک کے خلاف قوت مدافعت بھی بڑھانے میں بھی معاون ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے سابون ساز اور اس سے متعلقہ مصنوعات بنانے والے اداروں کو اپنی مصنوعات سے ”ٹرائکلوسان“اور”ٹرائکلو کاربن“سمیت 19 کیمیکلز کو نکالنے کے لئے ایک سال کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔