اقبال ٹاؤن میں انڈور و آؤٹ مقامات و کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران 291 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا، اے سی علی شہزاد

پیر 5 ستمبر 2016 15:12

لاہور۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) اقبال ٹاؤن میں انڈور و آؤٹ مقامات و کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران291 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیاجس کو فوری طورپر تلف کر دیا گیااورارد گرد کے مقامات ، گھروں و کنٹینروں میں بھی سپرے کیا گیا،یو سی 111اور 113 کے قبرستانوں میں حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں کھڑے پانی کو فوری طور پر نکالنے کیلئے تیز ترین حکمت عملی اپنائی گئی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے انسداد ڈینگی بارے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس کی صدارت جوائنٹ رجسٹرارنثار احسن زیدی نے کی جبکہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی رپورٹ پیش کیں جبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے اجلاس کو اپنی کارکردگی بارے رپورٹ پیش نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کو پا بند کیا گیا کہ عید الاضحی کے دوران کسی قسم کی چھٹی نہیں ہے اس سلسلے میں تمام محکمے اپنا اپنا پلان جاری کریں تاکہ چھٹیوں کے دوران ڈ ینگی کے حوالے سے تما م سر گرمیاں جاری رہ سکیں،تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ ا پنے اپنے فرائض میں تیزی لائیں۔