اسلام آباد کی دیہی علاقوں میں مچھر وں کی افزائش کی جگہوں کی نشاندہی کر کے ان کے لاروا کو تلف کرنے کیلئے مہم جاری

پیر 5 ستمبر 2016 15:22

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اسلام آباد کے زیر اہتمام مچھر وں کی افزائش کی جگہوں کی نشاندہی کر کے ان کے لاروا کو تلف کرنے کیلئے دیہی علاقوں میں مہم جاری ہے ۔اس مہم کا مقصد لاروا کو تلاش کرنا اوراگر کسی بھی بلڈنگ یا دوسرے ایریاز میں لاروا برآمد ہونے کی صورت میں مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی کرنا شامل ہے ۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں مچھر کی افزائش کی جگہوں کی نشاندہی کر کے ان کے لاروا کو تلف کرنے کیلئے چند روز قبل مہم شروع کی گئی جو2ماہ تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے لئے8 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیموں کو اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹ مانیٹر کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے محکمہ صحت اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کریں۔ محکمہ صحت اسلام آباد نے ملیریا انسپکٹر، ملیریا سپروائزر اور سینٹری انسپکٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکرزپر مشتمل 8 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو دیہی علاقوں میں ڈینگی مچھر کو تلف کرنے کیلئے کام کررہی ہے اور وہاں پر گھروں میں آگاہی مہم کے علاوہ لاروے تلاش کر کے اسے ضائع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں مچھر کی ممکنہ افزائش کی جگہوں بشمول کباڑخانوں، نرسریاں، ٹائر شاپس اور اس کے اردگرد جگہوں کو تلاش کرے گی جہاں پر بھی لاروا برآمد ہو گا محکمہ صحت اسلام آباد کی ٹیمیں ان مالکان کے خلاف کاروائی کرے گا۔ ان ٹیموں کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مچھر کی افزائش کی جگہوں کی نشاندہی کر کے ان کے لاروا کو تلف کرنے کیلئے اسلام آباد کے دیہی علاقوں سہالہ،روات بہارہ کہو،ترلائی،کری،سوہان،شاہ لدتہ، کرپہ اور کرال میں مہم جاری ہے۔

اور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مہم میں مصروف ہیں خواتین گھروں کے باہر جبکہ مرد گھروں کے باہر مہم میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ یکم اگست سے اب تک اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں 19 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جو صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ یکم اگست سے لیکر اب تک راولپنڈی، اسلام آباد، صوابی اور راولپنڈی کے 19 مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ہے جن میں 14 مریضوں کا تعلق اسلام آباد کے دیہی، 3 اسلام آبادکے شہری علاقوں، ایک صوابی اور ایک مریض کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

تمام مریضوں کا علاج ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، بینظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی، پمز اوربلال ہسپتال راولپنڈی میں کیا گیا۔ تمام مریض صحت یاب ہو کر اپنے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :