ملائیشیا کے حکام کی ملک میں زیکا وائرس کے نئے کیسوں کی تصدیق

پیر 5 ستمبر 2016 15:29

کوالالمپور۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) ملائیشیا کے حکام نے ملک میں زیکا وائرس کے نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کے حکام نے ملک میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد نئے کیسز کی بھی تصدیق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا ہے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کے دو سو سے زائد کیس پڑوسی ملک سنگاپور میں بھی سامنے آ ئے ہیں،حکام نے سرحد پر بھی صحت کے چیک پوئنٹس قائم کر دئیے جہاں روزانہ کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے 20 ہزار افراد سرحد پار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ زیکا وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔