وزیراعظم شکایات سیل عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایک ہیلپ لائن، آن لائن ویب پورٹل اور ایس ایم ایس سسٹم قائم کرنے کیلئے کام کر رہا ہے، ذرائع

پیر 5 ستمبر 2016 17:32

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم کا شکایات سیل عام لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک ہیلپ لائن، آن لائن ویب پورٹل اور ایس ایم ایس سسٹم قائم کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ جلد ہی ایک ٹال فری ہیلپ لائن کا بھی آغاز کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت معذور افراد کے اعداد و شمار سے متعلق ایک علیحدہ ایمپلائمنٹ ایکسچینج قائم کرے گی اور ایسے بے روزگار افراد کو خصوصی معذوری الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا شکایات سیل 2013ء سے کام کر رہا ہے جس نے اب تک 246835 شکایات نمٹائی ہیں۔ بیت المال علاج معالجہ کیلئے 6 لاکھ روپے تک منظوری دے سکتا ہے تاہم جگر، گردہ اور بون میرو جیسے امراض کے مہنگے علاج کے پیش نظر ایک خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :