ڈینگی سے بروقت نمٹنے کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن میں اجلاس کا انعقاد

منگل 6 ستمبر 2016 13:45

لاہور۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 ستمبر۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن لاہورمیں ٹی ای آر سی کے نام پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی کی زیرصدارت موجودہ سیزن کے 42ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر خالد اقبال ڈی ڈی او ہیلتھ، ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ، بشیر احمد خان پی ایس ٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ،معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ،تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ،عبدالغفار ایس ای ڈرینیج واسا،ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ،سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ،مبشر شاہ سپر وائزر ایل ڈبلیو ایم سیِِ، جہانزیب خالد پی او پی آئی ٹی بی ،ِخالد رشید ٹی او نشتر ٹاؤن،محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹاؤن،افضال زاہد ایڈ منسٹریٹر یونین کونسلز ،عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران بریفنگ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ ان ڈور میں پچھلے 3 دنوں میں352 لاروا تلف کئے گئے ہیں۔ آؤٹ ڈور سے 15 لاروا رپورٹ ہوئے جبکہ موجودہ سیزن میں4055لاروا تلف کئے گئے ہیں۔ 839ہاٹ سپوٹ کی چیکنگ کی گئی ہے اور 117وارننگ ایشوز کی گئی ہیں جبکہ ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کے مطابق5 آن لائن شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا ازالہ ہوچکاہے اور باقی 4پر کام جاری ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ تمام اسکولوں اور کالجز میں محکمہ ہیلتھ کے ایس او پیز کے مطابق اینٹی ڈینگی مہم جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے بتایا گیا کہ93اوپن پلاٹس کلیئرکئے جا چکے ہیں۔واسا کی طرف سے بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پرنالیوں کی صفائی کی جارہی ہے ۔فشریز ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ رسول پور اور آرائیاں میں 9تالابوں کا معائنہ کیاگیاہے اور حالات تسلی بخش ہیں۔

کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ لاہور کی مختلف سوسائیٹیوں میں وزٹ کیا گیاہے ،جدھر محکمہ ہیلتھ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔میٹنگ کے اختتام پر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ تما ڈیپارٹمنٹس اپنے کاموں میں مزید تیزی لائیں اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔حالیہ مون سون میں محکمہ ہیلتھ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔پی ایچ اے کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ بارشوں کی وجہ سے پارکس میں جمع ہونیوالے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :