ملاکنڈ میں کانگو وائرس کے خلاف مہم کاآغاز

منگل 6 ستمبر 2016 14:03

مالاکنڈ۔06ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 ستمبر۔2016ء)ملاکنڈ میں کانگو وائرس کے خلاف بھر پور مہم شروع کردی گئی جس کے دوران سخاکوٹ ملاکنڈ کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے مویشی منڈیوں میں سپرے مہم چلائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

لائیو سٹاک ملاکنڈ کے فوکل پرسن اور ویٹرنری آفیسر ہیلتھ سول ویٹرنری سخاکوٹ ڈاکٹر مراد علی خان نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر امتیاز احمد کے کے خصوصی ہدایات پر ملاکنڈ سخاکوٹ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے خلاف بھر پور سپرے مہم شروع کی گئی ہے اور تحصیل درگئی کے تمام پیرا ویٹرنری اور کلاس فور سٹاف کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موذی مرض کانگووائرس سے بر وقت بچاؤ اور حفاظت کے لئے عوام محکمے کے ساتھ تعاون کریں ۔