کم عمری میں اینٹی بائٹک کا استعمال کئی قسم کی الرجی کا باعث بن سکتا ہے،طبی ماہرین

بدھ 7 ستمبر 2016 11:48

لندن ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) برطانوی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جن شیرخوار بچوں کو دو سال تک کی عمر میں اینٹی بائٹک دوا دی جاتی ہے وہ بالغ ہوکر کئی طرح کی الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ماہرن صحت نے تحقیقاتی رپورٹ کی تیاری کیلئے چار لاکھ افراد کا سروے کیا۔ یہ رپورٹ یوروپ کی سانس کی امراض کی سوسائٹی کو پیش کی جائے گی اس میں ایکزیمہ اور ’ہے فیود‘ کا براہ راست رابطہ ثابت کیا گیا ہے۔