ورلڈ ٹور،امتابھ بچن بخار کی وجہ سے پرفامنس نہ کر سکے

منگل 29 جولائی 2008 12:59

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29جولائی 2008ء)بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن ورلڈ ٹور کے دوران لاس اینجلس میں بخار کی وجہ سے پر فارم نہیں کر سکے۔ بچن ورلڈ ٹور میں جہاں اداکار اس میں شامل ہو کے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے وہیں تماشائی بھی اس ورلڈ ٹور میں شامل کنسرٹ میں شامل ہو کر انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے ہی مداح لاس اینجلس میں ہیں جنہوں نے بچن ورلڈ ٹور میں پھر پور شرکت کی اور ان کنسرٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ لیکن ان ہونے والے کنسرٹ میں صرف ایک کمی تھی وہ امیتابھ بچن کی پرفامنس کیونکہ وہ بخار اور کھانسی کی وجہ سے وہ اس کنسرٹ میں پرفام نہیں کر سکے۔امیتابھ اس ٹور میں بیمار ہوکر خود بھی بہت دکھی دکھائی دے رہے تھے ۔