جیکی شیروف نے سگریٹ نوشی سے توبہ کر لی

منگل 29 جولائی 2008 12:59

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29جولائی 2008ء) بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جیکی شیروف نے ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا ہے انہوں نے اپنی نئی فلم میں روحانی کردار ادا کرنا تھا جس کیلئے انہوں نے سگریٹ اور شراب ترک کردی۔ جیکی نے بتایا کہ فلم ”مالک ایک“میں ایک مقدس اور روحانی پیشوا کا کردار ادا کرنے کیلئے انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل سگریٹ اور شراب چھوڑ دی تھی اور اس کے علاوہ کھانے میں بھی سبزیاں اور پھل استعمال کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

جیکی نے کہا کہ میں نے اس فلم میں کام کرنے سے منع کر دیا تھا لیکن ڈائریکٹر دیپک بلراج نے مجھے کاسٹ کر لیا انہوں نے کہا کہ دیپک بلراج کا کہنا تھا کہ یہ رول تم کر سکتے ہو میرے منع کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ کون سا اداکار تھا جس نے انیس سو نواسی میں فلم” پرندہ“ میں اپنی اداکاری کی بدولت بیسٹ اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا اور تم ہی یہ رول کر سکتے ہو اس وجہ سے مجھے کام کرنے کی حامی بھرنی پڑی فلم ”مالک ایک“ اکتوبر میں ریلیز ہو گی۔جیکی نے بتایا کہ آج کل وہ سہیل خان کی فلم” کسان“ میں بھی ایک سکھ کسان کا کردار ادا کر رہے ہیں اس کے علاوہ اس میں ارباز خان اور دیا مرزا بھی کام کر رہی ہیں۔