عالمی ادارہ صحت نے سری لنکا کو ملیریا فری ملک قرار دے دیا

بدھ 7 ستمبر 2016 16:24

عالمی ادارہ صحت نے سری لنکا کو ملیریا فری ملک قرار دے دیا

کولمبو ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے سری لنکا کو ملیریا فری ملک قرار دے دیا ہے۔ بدھ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا خطہ بھر میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا مالدیپ کے بعد دوسرا ملک ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے صحت کے بارے میں ادارہ نے سری لنکا کی گذشتہ تین سالوں میں ملیریا پر قابو پانے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں سری لنکا بھیجی تھیں جنہوں نے سری لنکا میں 20 12 ء کے بعد سے لے کر اب تک ملیریا کا کوئی کیس رونما نہ ہونے کی تصدیق کے سلسلہ میں کام کیا ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سری لنکا کے وزیر صحت راجیتھا سینا رتنے کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ملک کے ملیریا فری ہونے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ہے ۔ سری لنکا کے انسداد ملیریا کے بارے میں سرکاری ادارہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ تین سالوں کے دوران ملیریا کے 180 کیسز رونما ہوئے۔ تاہم یہ تمام کیسز بیرونی ممالک سے آنے والوں کے تھے جبکہ سری لنکا میں ملیریا کا کوئی کیس رونما نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :