سکھر بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر وکیل امداد اعوان معزول چیف جسٹس کی گاڑی چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

منگل 29 جولائی 2008 14:52

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 جولائی2008 ) سکھر بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینئر وکیل امداد اعوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن نے بتایا کہ معزول چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی گاڑی سینئر ایڈووکیٹ امداد اعوان چلا رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑ گیا جنہیں تشویشناک حالت میں ایمبو لینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے جس کی اطلاع معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن و دیگر قائدین کو دے دی گئی ہے ۔

منیر ملک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امداداعوان انتقال کر گئے ہیں ۔سکھر بار ایسوسی ایشن کے صدر امداد اعوان ایڈووکیٹ وکلاء تحریک کے اہم رہنما تھے جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے

متعلقہ عنوان :