سر گنگا رام ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کی اپ گریڈیشن نئی مشینیں نصب کر دی گئیں‘ایم ایس سر گنگا رام

جمعہ 9 ستمبر 2016 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء )سر گنگا رام ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کارڈیک ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے اور جدید تشخیصی آلات اور مشینری سے لیس کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات سر گنگا رام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان مطلوب مشہدی نے نئے طبی آلات کا افتتاح کرتے ہوئے کہی -انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں نئی ایکوکارڈیوگرافی ،ای ٹی ٹی اور ہولٹر میشنیں فراہم کر دی گئیں-ڈاکٹر نعمان مطلوب نے کہا کہ نئی مشینوں کی تنصب سے ہسپتال آنے والے مریضوں کے لئے امراض قلب کی جدید تشخیصی سہولیات میسرآ گئیں ہیں-