کوئٹہ میں ایک اور شخص کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال منتقل ،مجموعی تعداد 103ہوگئی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 11:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ میں ایک اور شخص کو کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے بعد اب تک کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 103ہو گئی ۔کانگو کے مرض میں مبتلا ہو کر اب تک 15افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے فاطمہ جنا ح ہسپتال میں ایک اور مریض کو کانگو وائرس کے شبے میں داخل کرایا گیا ہے۔50سالہ مریض دارو خان دشت تیرہ میل کا رہائشی ہے جسے بخار اور منہ سے خون آنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کوئٹہ میں مرض کی تشخیص کی سہولیات نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا ہے ،مرض کی تشخیص کے لیے خون کے نمونے کراچی بھجوائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :