سگریٹ نوشی سے بھوک پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:02

سگریٹ نوشی سے بھوک پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت

ایتھنز ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) ماہرین صحت نے کہاکہ سگریٹ نوشی سے بھوک پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے اس ضمن میں تحقیق کے نتائج ریسپائریٹری سوسائٹی انٹرنیشنل کانگریس میں پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں گیرلین ہارموں میں تبدیلیاں رونماء ہوتی ہیں۔یہ ہارمون انسان میں بھوک کے طریقہ کار کو متوازن بنانے میں اہم کردارادا کرتاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد میں اس ہارمون میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جس سے ایسے افراد کی بھوک متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی سے وزن پر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں ۔