بھارتی صوبے اتر پردیش میں دماغی بخار سے بڑی تعداد میں بچے متاثر، تین سو ترسی بچے اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں

جمعرات 31 جولائی 2008 14:23

اتر پردیش (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2008ء) بھارت کے صوبے اتر پردیش میں مون سون بارش کے باعث دماغی بخار اور وبائی امراض پھیلنے سے بڑی تعداد میں بچے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر گورکھپور میں دماغی بخار سے متاثر بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں اب تک دماغی بخار کے تین سو تراسی مریض اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ جن میں اکثریت چھ ماہ سے بارہ سال کے بچوں کی ہے ۔ ڈاکٹروں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بیماری سے بچاو کے لئے صاف پانی کا استعمال کریں اور اپنے ماحول کو صاف رکھیں۔

متعلقہ عنوان :