ادرک اور سرخ مرچ سرطان کا خطرہ کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں،امریکی ماہرین

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:18

لاس اینجلس ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) امریکی ماہرین نے ادرک اور سرخ مرچ کو سرطان کا خطرہ کم کرنے میں معاون قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ انڈسٹری میں شائع ہونیوالی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ادرک اور لال مرچ میں انسانی جسم دوست اجزاء پائے جاتے ہیں جس سے نہ صرف مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے بلکہ خون میں شکر کی سطح بھی برقرار رہتی ہے اور سرطان کے خطرہ کو بھی کم کر دیتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق ادرک اور لال مرچ کو غذا میں شامل کر کے اس سے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔