پنجاب میں تمام فیملی ہیلتھ سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں مانع حمل ادویات اور سرجیکل سامان مکمل کیا جا چکا ہے، بیگم ذکیہ شاہنواز

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:18

لاہور۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) پنجاب میں تمام فیملی ہیلتھ سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں مانع حمل ادویات اور سرجیکل سامان مکمل کیا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے این جی اوز کے نمائند گان سے بات کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کے پروگرامز سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے جوائنٹ کمپین چلائی جارہی ہے جس میں پرائیویٹ چینلز کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی اور سرائیکی چینلز کے ذریعے فیملی پلاننگ سے متعلق تمام پیغامات سے لوگوں کو روشناس کروایا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی سطح پر چلنے والی تمام جاری سکیمز کی کامیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ اور بہبود آبادی کے پروگرامز میں مردوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کم عمری میں شادیوں کے حوالے سے کونسلنگ کے عمل کو فعال بنایا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 117 مانیٹرنگ ایوالیوشن اسسٹنٹس کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔انہیں انڈرائیڈ ٹیبلٹس اور موٹر سائیکلز دی گئی ہیں جو بہبود آبادی کے مراکز کا اچانک دورہ کرتے ہیں یہ تجربہ سٹاف کی مانیٹرنگ میں خاصا سود مند ثابت ہورہا ہے۔بعدازاں ڈائریکٹر بہبود آبادی نے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی امور کے متعلق بریفنگ دی اور مطلوبہ اہداف کے حصول کے بارے میں حکمت عملی سے آگا ہ کیا۔

متعلقہ عنوان :