کوئٹہ میں دو مریضوں کو کانگو وائرس کے شبہ میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘مریضوں کی تعداد107ہوگئی

پیر 12 ستمبر 2016 14:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ میں دو مریضوں کو کانگو وائرس کے شبہ میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مریضوں کی تعداد 107ہو گئی ۔اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں دو مریض ہسپتال پہنچ گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں سال اب تک کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 107ہو گئی ہے ‘ جا ن لیوا وائرس سے 15افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

کوئٹہ میں کانگو کے شبہ میں مزید دو افراد کو فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جن کا تعلق ضلع لورا لائی کے علاقے میختر سے ہے ۔ہسپتال لائے گئے افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔کانگو وائرس کے شبہ میں ہسپتا ل آنے والی مریضہ صائمہ بی بی کی حالت بہتر ہے۔ ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق آئسو لیشن وارڈ میں متعلقہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی چھٹیا ں منسوخ کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :