مرچ اور ادرک ملا کر کھانے سے کینسر کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے،محققین

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:09

واشنگٹن ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) امریکن کیمیکل سوسائٹی سے منسلک محققین نے کہا ہے کہ مرچ اور ادرک ملا کر کھانے سے موذی مرض کینسر کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے تاہم ضرورت سے زیادہ مرچوں والے کھانوں کے صحت پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔تحقیق میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ مرچوں کی جھلی میں پایا جانے والا بے رنگ کیمیائی مرکب کیپسیسن جو ہمارے منہ جلاتا ہے، کینسر کی وجہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

'ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری' نامی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق مرچ اور ادرک ملا کر کھانا کینسر کے خطرے کو کم کر دیتاہے۔محقق جیو آن لی اور پروفیسر گینجون ڈووان کے ساتھی اس واضح تضاد کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انھوں نے کئی ہفتوں تک پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے میں مبتلا چوہوں کو صرف مرچوں، صرف ادرک، مرچوں اور ادرک والی خوراک ملا کر کھلائی۔مطالعے کے دوران تمام چوہے جنھیں صرف مرچیں کھلائی گئی تھیں وہ پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے۔ادرک کھانے والے چوہوں میں سے نصف کے لیے کینسر کا خطرہ بڑھا تھا لیکن تعجب کی بات یہ تھی کہ مرچیں اور ادرک ملا کر کھانے والے چوہوں میں سے صرف 20 فیصد کینسر کے خطرے میں تھے۔

متعلقہ عنوان :