بھارت ‘ مچھروں کے کاٹنے سے منتقل ہونے والے وائرس چکنگنیا کی وبا پھیلنے لگی ‘ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے ‘ دس ہلاک

جمعہ 16 ستمبر 2016 13:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مچھروں کے کاٹنے سے منتقل ہونے والے وائرس چکنگنیا کی وبا پھیلنے لگی ‘ ایک ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وائرس سے اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اس سے پیدا ہونے والی بیماری مہلک نہیں تاہم عالمی ادار ہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ معمر لوگوں میں اس سے موت واقع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا میں صحت کے وزیر جے پی نڈّا نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت یہ جانچ کر رہی ہے کہ آیا اس وائرس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے ہلاک ہونے والے گردے کی خرابی یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔مجموعی طور پر اس وائرس کا اثر مریضوں کو لاغر و کمزور بنانے کے طور پر سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وائرس کے سبب بہت سرکاری کام پس پشت پڑ گئے ہیں اور دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کو واپس جانا پڑا ۔چکنگنیا سے صحت پر بہت سے منفی اثرات رونما ہوتے ہیں۔ بخار کے ختم ہونے بعد بھی بہت سے لوگوں کو جوڑوں میں درد رہنے کی شکایت ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح ایک ہی گھر کے تمام 13 افراد اس کی زد میں آئے اور انھیں کیسی مشکلات کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :