تھیلیسیمیا مریضوں کیلئے خون عطیہ کرنے پر روٹری کلب کی جانب سے یونس سیٹھی کوایوارڈ دیاگیا

پیر 19 ستمبر 2016 12:15

پشاور۔19ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) روٹری کلب آف پاکستان کے گزشتہ روز پاکستان کی سطح پر منعقدہونے والے سیمینار میں روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر عارف علی میر نے روٹری فاؤنڈیشن کی جانب سے معروف ماہر تعلیم محمدیونس سیٹھی کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ اور توصیفی سرٹیفیکیٹ عطاکیا ‘ محمد یونس سیٹھی کو یہ اعزاز تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے تازہ خون کے کثیرتعدادمیں بیگز مہیا کرنے پر دیاگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمدیونس سیٹھی اب تک خون کے ریکارڈ نوہزار بیگ اکٹھا کرکے فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کو مہیا کرچکے ہیں ،روٹری کلب نے انسانیت کی اس عظیم خدمت کو سراہتے ہوئی انہیں اس اعزاز سے نوازااس موقع پر تقریب میں روٹری کے ڈسٹرکٹ گورنر عارف علی میر کے علاوہ سابقہ ڈسٹرکٹ گورنر اور مشہور قانون دان عبدالرؤف روہیلہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے روٹیرین فاطمیدفاؤنڈیشن کے نمائندوں ‘وکلاء ‘ماہرین تعلیم ‘صحافیوں‘ سیاسی وسماجی کارکنوں اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :