محکمہ صحت کی جانب پولیو مہم کے لئے فنڈز جاری نہ ہونے سے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 19 ستمبر 2016 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے محکمہ صحت کی جانب پولیو مہم کے لئے فنڈز جاری نہ ہونے سے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی کی خبر کے مطابق اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود محکمہ صحت نے پولیو مہم کے لئے رقم دینا بند کر دی ہے پولیو مہم کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا پنجاب میں 24 جولائی اور 29 اگست کو ہونے والی پولیو مہم کے سٹاف کو ادائیگیاں نہ ہو سکیں پنجاب حکومت نے بجٹ 2016-17 میں صحت کے شعبے میں مجموعی طور پر 43 ارب 83 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جو محکمہ صحت کے گزشتہ بجٹ سے بھی زیادہ تھا مگر محکمہ صحت کے پاس اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود پولیو مہم پر فنڈز استعمال نہیں کر رہے بالکہ امدادی اداروں سے فنڈز کا انتظار کرتے ہیں۔

اس وقت جو پولیو مہم ہو رہی ہے اس کے لئے فنڈز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :