کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق

پیر 19 ستمبر 2016 16:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 ستمبر۔2016ء ) کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں کوئٹہ اور پشین سے لائے جانیوالے 4مریضوں میں سے ایک مریض جاں بحق ہوگیا، ان مریضوں کو گزشتہ روز کانگوسے بچاؤ کے خصوصی وارڈ میں داخل کردیاگیاہے جن کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں ،مریضوں میں سے تین کاتعلق کوئٹہ جبکہ ایک کاتعلق ضلع پشین سے ہے۔

گزشتہ روز فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر عباس نوتکانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں کوئٹہ اورپشین سے تعلق رکھنے والے چار مریضوں کو کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں ہسپتال میں قائم خصوصی یونٹ میں داخل کردیاگیاہے ،تمام مریضوں کے خون کے نمونے لیکر بھجوادئیے گئے ہیں ،حالیہ دنوں میں کانگوا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جبکہ ہسپتال میں داخل مریضوں میں دو خواتین ،ایک بچہ اورایک مرد شامل ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے 30سالہ نوجوان منیر احمد کو کانگووائرس سے متاثر ہونے کے شبے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرادیاگیاتھا جن کے خون کے نمونے بھی متعلقہ لیبارٹری کوبھجوائے گئے تھے تاہم ان کی رپورٹ آنے سے قبل ہی منیر احمدجاں بحق ہوگئے ہیں رپورٹ سے قبل یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ منیر احمد کو کانگووائرس سے متاثر تھا یا نہیں اس سلسلے میں ہمیں رپورٹس کے آنے کاانتظار ہے ،جاں بحق ہونیوالے مریض کو گزشتہ روز فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ لایاگیاتھا۔

(جاری ہے)

جب کہ 14سالہ محمدفاروق کاتعلق کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ سے ہے اس کے علاوہ 60سالہ جمیلہ بی بی کو گوالمنڈی جبکہ 55سالہ پانی بی بی کا تعلق پشین کے کلی بنی جنگل سے ہے انہوں نے کہاکہ کانگووائر سے متاثر ہونے کے شبے میں ہسپتال لائے جانیوالے مریضوں کی کل تعداد120ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :