امریکی میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،رپورٹ

اتوار 3 اگست 2008 13:11

نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 اگست2008 ) امریکہ میں ایک رپورٹ کے مطابق ایڈز کی بیماری کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے ۔تازہ اعدادوشمار ایڈز کے نئے مریضوں کے سامنے آنے سے حاصل ہوئے ہیں۔امریکہ میں قائم بیماریوں پر قابو پانے اور ان سے بچاوٴ کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق56ہزار لوگ ہر سال ایچ آئی وی کا شکار ہوتے ہیں جو سابقہ اندازوں سے 40فیصد زیادہ ہے۔

امریکن فاونڈیشن فار ایڈز رسرچ کے ایک ترجمان کے مطابق ان اعداوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت اس وبا کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا خیال ہے کہ بہت سے لوگ بدنامی سے بچنے کے لیے اس کا ٹیسٹ ہی نہیں کرواتے۔

(جاری ہے)

اس سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر کیون فینٹن نے کہا ہے کہ 15سے 18 ہزار امریکی شہری ہر سال ایڈر کے مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وبا جاری ہے اور اس میں ہم جنس پرست، عورتوں اور مردوں دونوں سے جنسی فعل کرنے والے اور سیاہ فام مرد اور عورتیں اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاہ فام امریکیوں کا اس مرض میں مبتلا ہونے کا سفید فام امریکیوں سے سات گنا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ایچ آئی وی کا شکار پچیس فیصد لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہے کہ وہ اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :