ساہیوال، گیسٹرو سے تین افراد ہلاک،22 افراد کو ہسپتال میں داخل، پانچ افراد کی حالت نازک

اتوار 3 اگست 2008 15:19

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 اگست2008 ) ضلع ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری وبائی شکل اختیار کرگئی ہے گیسٹرو سے تین افراد ہلاک اور22 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا ہے جن میں پانچ افراد کی حالت نازک ہے ہسپتال میں ادویات فراہم نہ کرنے پر شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

ضلع ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری وبائی شکل اختیار کرچکی ہے چک90 نائن ایل کا محمد شریف 70 سالہ کوٹ سرور کی سکینہ 41 سالہ اور چار ماہ کا بچہ سفیان گیسٹرو سے ہلاک ہوگئے متوفی محمد شریف کے ورثاء نے بتایا کہ ہسپتال میں گیسٹرو کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی فرنچائز کمپنیوں کی ادویات بازار سے منگوانے پرمجبور کیاجاتا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گیسٹرو کے22 مریضوں کولایا گیا زیادہ بچوں کو چلڈرن وارڈ میں داخل کرنے کی بجائے میڈیکل وارڈوں میں لایا جارہاہے جن میں پانچ بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے شہریوں کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں گیسٹرو کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :