شیخ زائد ہسپتال راولاکوٹ:10روپے کی داخلہ چٹ نہ ہونے پرخاتون نے ہسپتال کے سامنے بچے کو جنم دیدیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 ستمبر 2016 17:45

شیخ زائد ہسپتال راولاکوٹ:10روپے کی داخلہ چٹ نہ ہونے پرخاتون نے ہسپتال ..

راولاکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20ستمبر2016ء) :شیخ زائد ہسپتال راولاکوٹ میں عملے کی من مانیاں عروج پر محض دس روپے کی داخلہ چٹ نہ ہونے پر راولاکوٹ کے نواحی گاؤں کھیریاں مان کوٹ سے لائی جانے اویس علی کی اہلیہ والی مریضہ کی ڈیلوری ہسپتال کی شاندار عمارت کے سامنے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مریضہ کے ورثاء اور حقیقی ماموں عزیر علی نے ہسپتال کے عملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کے مریضہ کو سٹیچر پر جب گائنی میں پہنچایا گیا تو وہاں ڈیوٹی پر مامور نرسوں نے مریضہ کو اسی حالت میں باہر نکال دیا اور کہا کے اسے او پی ڈی میں لے جائیں مریضہ کو جب او پی ڈی میں پہنچایا گیا تو وہاں سے یہ کہہ کر نکال دیا کے پہلے پرچی لے کر آئیں جب پرچی لینے پہنچے تو پرچی دینے والا کوئی بھی شخص وہاں موجود نہ تھا اور وہاں پر بتایا گیا کے آپ باہر مین گیٹ پر تشریف فرما شخص سے پرچی حاصل کریں لیکن مطلوبہ شخص وہاں پر بھی موجود نہ تھا اس طرح مریضہ کو تشویشناک حالت میں نصف گھنٹہ تک ہسپتال کا طواف کروایا گیا اور با لا آخر مریضہ کی ڈیلوری ہسپتال کے میں گیٹ کے اندر ہسپتال کی شاندار عمارت کے سامنے ہو گئی جو کہ ہسپتال کے عملہ کی غفلت اور لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے وہاں ارد گرد موجود خواتین نے اپنی اپنی چادروں اور سٹیچپر رکھے ہوئے کپڑے سے مریضہ پر پردہ کیا اور یوں سر عام ایک مریضہ نے ہسپتال کی عمارت کے سامنے بے بسی کی حالت میں ڈیلیوری ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :