بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے دس فراد ہلاک ، پانچ شدید زخمی ہوگئے

پیر 4 اگست 2008 12:26

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے دس فراد جھلس کر ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے افسر عطاء الرحمٰن کے مطابق ڈھاکہ میں واقع آغا صادق روڈ پر پانچ منزلہ عمارت میں آگ اس وقت لگی جب عمارت میں موجود افراد سورہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ تاہم عمارت میں آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :