ملتان،4 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ،3 جاں بحق ہوگئے

بدھ 21 ستمبر 2016 11:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) ملتان کے نشترہسپتال میں دم توڑ جانے والے شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی، اب تک 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق نشترہسپتال ملتان میں کانگو کے شبہ میں 17 افراد کو لایا گیاجن میں 4 مریض کانگو وائرس سے متاثر تھے، جن میں سے 3 انتقال کر چکے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے افراد میں کوہلو کے کاکا خان اور عبدالرحمن جبکہ لورالائی کے سیف اللہ شامل ہیں جبکہ راجن پور کی نسیم مائی نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔نشتر ہسپتال ملتان ہی میں نسیم مائی کا شوہر، بھائی اور بیٹا بھی زیر علاج ہیں، جن کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :