معاشرے کو نشہ کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے گلوبل ویلفےئر آرگنائزیشن کا ساتھ دیں‘ڈاکٹر ظفراقبال میاں

بدھ 21 ستمبر 2016 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء ) گلوبل این جی او و ری ہیب سینٹر کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امراض چشم ، ذہنی ، نفسیاتی و نشہ جیسے مرض میں مبتلا مریضوں کا فری چیک اپ علاج و بحالی کا اہتمام کیا گیا ۔ معاشرہ میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل اور انکے حل کے لئے ایک معلوماتی سیشن جس میں ڈاکٹر ز اور ماہر نفسیات نے غصہ ، ڈپریشن و دیگر نفسیاتی امراض پر قابو پانے کے لئے گائیڈ لائن دی۔

اس کے علاوہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لئے شعور آگاہی کا پروگرام کیا گیا اس موقع پر چےئرمین گلوبل این جی او و ری ہیب سینٹر ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے بورڈ کے دیگر ڈائریکٹرز کے ہمراہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلوبل این جی او معاشرے کے مختلف طبقہ فکر کے با اثر افراد، سماجی تنطیموں ، تعلیمی اداروں کے سر براہان، علماء کرام، تاجر بورڈز، یونین کونسلز کے چےئرمین، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے جن میں خاص طور پر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ واینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب پولیس کے تعاون و اشتراک سے منشیات جیسے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس کے روز بروز بڑھتے ہوئے استعمال ، خاص طورپر نوجوان نسل کو اس سے بچاؤ کیلئے شعور و آگاہی پروگرام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان اداروں کے سربراہان سے اپیل کی کہ معاشرے کو نشہ سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو اس کی تباہی سے بچانے کیلئے گلوبل ویلفےئر آرگنائزیشن پاکستان کا ساتھ دیں تا کہ سوسائٹی کو نشہ سے پاک کر کے نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے اور صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :