آئرلینڈکے تعاون سے آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کریں گے،صدرراجہ ذوالقرنین

پیر 4 اگست 2008 15:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) صدرریاست آزاد جموں وکشمیر راجہ محمدذوالقرنین خان نے کہاہے کہ آئرلینڈ کے تعاون سے ہم عوام کو صحت کے شعبہ میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کریں گے مستقبل کی ضروریات اورآئندہ کسی بھی بڑے حادثے میں پیش بندی کے طورپر آئرش ڈاکٹرز راولاکوٹ باغ فارورڈکہوٹہ اورمظفر آباد میں تعمیر ہونیوالے ہسپتالز اور چھوٹے میڈیکل یونٹس کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی اعلی تربیت کریں گے ایمرجنسی لائف سپورٹ کی تربیت سے کسی بھی حادثہ یا آسمانی آفت کی صورت میں50فیصد معصوم زخمیوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر آئر لینڈ ایمبولینس ٹریننگ سکول مسٹر میکارٹن ہیگ نس، مسٹرشین نو اورڈیزاسٹرریلیف آئی آئریش اینڈ پاکستانیز آرگنائزیشن کے عہدیداروں اعزاز میں ایوان صدر میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مسٹر میکارٹن ہیگ نس ، ڈاکٹرخرم شہزاد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر بشرکنٹو نے صدر آزاد کشمیر کی صحت کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی اور بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس پروقار تقریب میں شعبہ ہیلتھ کے اعلی آفیسران اور ماہر ڈاکٹرز نے بطور خاص شرکت کی صدر آزاد کشمیر نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ میں جب کچھ نہیں بچا تھااس مشکل گھڑی میں دیگر ممالک کی طرح آئر لینڈ کے ڈاکٹرز نے امداد فراہم کرکے آزاد کشمیر اور آئرلینڈ کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاکھر لازوال رشتوں میں پرو دیا آئر لینڈ ایک خوبصورت ملک ہے جسے ہم اپنے گھر کیطرح سمجھتے ہیں جو عظیم سپورٹ اور قربانی پاکستانی قوم بہادر پاکستان افواج اوردنیا کے دیگر ممالک نے کشمیری اسے کبھی بھی بھلا نہیں سکیں گے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں نہ صرف اچھے اورجدید ہسپتال اور آلات کی ضرورت ہے بلکہ ہماری میڈیکل ٹیم کو اعلی معیاری اور جدید طرز پر تربیت کی بھی ضرورت ہے اس سلسلہ میں ہم ڈی آر آئی پی آرگنائزیشن اور آئر لینڈ کے مطلوبہ تعاون پر ان کا انتہائی شکر گزار ہیں دنیا اب گلوبل ویلج بن چکی ہے دنیا کے ممالک ایک دوسرے کے حالات وواقعات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اب جنگوں، لڑائی جھگڑوں اور مہم جوئی کا دور ختم ہوچکا ہے اسلحہ گولہ بارود کی دوڑ کے بجائے اپنی انرجیاں اور صلاحیتیں صحت تعلیم بجلی پینے کے صاف پانی کی فراہمی انسانوں اور انسانیت کی بھلائی کیلئے صرف کی جانی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :