بیماریوں کے خلاف جنگ کیلئے بانی فیس بْک کا 3 ارب ڈالر کا عطیہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:08

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بْک کے روحِ رواں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلاحی تنظیم ”چین زکربرگ انیشی ایٹیو“ آئندہ دس سال کے دوران بیماریوں کے خلاف جنگ کیلئے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر سے زیادہ رقم عطیہ کرے گی۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

”یہ رقم بیماریوں سے حفاظت، ان کے علاج اور بیماری کے دوران بہتر دیکھ بھال جیسے شعبوں میں خرچ کی جائے گی،“ زکربرگ نے کہا۔ البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ بیماریوں کا مکمل خاتمہ ایک بہت بڑا ہدف ہے۔ بعد ازاں فیس بْک پر جاری کردہ ایک بیان میں مارک زکربرگ نے لکھا کہ انہیں اپنے بچوں کی زندگی میں تمام بیماریاں ختم ہوجانے کی پوری امید ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں چار اقسام کی بیماریاں اموات کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہیں اور اگر ان پر قابو پالیا گیا تو یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔ بیماریوں کے علاج پر تحقیق کرنے کیلئے وہ جدید ترین ٹیکنالوجی، ڈی این اے سیکوینسنگ، بایوٹیکنالوجی اور ایسے دوسرے میدانوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی شراکت سے تحقیق کروائیں گے۔

دیگر اداروں کو فنڈنگ دینے کے علاوہ چین زکربرگ انیشی ایٹیو نے ”بایو حب“ (BioHub) کا اعلان بھی کیا ہے۔ بیماریوں پر تحقیق کا یہ جدید ترین مرکز 60 کروڑ ڈالر (تقریباً 60 ارب پاکستانی روپے) کی ابتدائی فنڈنگ سے شروع کیا جارہا ہے جو دنیا کے مایہ ناز سائنسدانوں اور انجینئروں کی خدمات حاصل کرنے کے علاوہ اسٹینفرڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی ا?ف کیلیفورنیا اور برکلے یونیورسٹی وغیرہ سے بھی تحقیقی تعاون و اشتراک کیا جائے گا۔ ان سے پہلے مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور روحِ رواں بل گیٹس کا فلاحی ادارہ ”میلنڈا اینڈ گیٹس فاوٴنڈیشن“ بھی ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور صحت کیلئے کئی ارب ڈالر عطیہ کرچکا ہے۔ مارک زکربرگ کے اس اعلان کو بل گیٹس نے بھی سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :