فاطمہ جناح ہسپتال میں مزید دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ، تعداد 126 ہو گئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کانگو کے شبے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کو کانگو کے شبے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد رواں سال کانگو کے شبے میں ہسپتال منتقل کئے گئے افراد کی تعداد 126 ہو گئی۔ خدیجہ کا تعلق چمن جبکہ عمر گل اور سعید ولی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال کانگو کے شبے میں ہسپتال منتقل کئے گئے افراد کی تعداد 126 ہو گئی۔ ہسپتال منتقل کئے گئے افراد کے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کوئٹہ کے رہائشی 21 سالہ عمر امین اور پشتون ا?باد کے 14 سالہ محمد فاروق میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال 31 افراد میں کانگو کی تصدیق ہوئی جبکہ 12 ہلاک ہوئے ہیں۔