ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹاؤن کی سیزن میں44ویں میٹنگ منفرد اہمیت کی حامل ہے،عیدالاضحی کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی اور کوآپریٹو سوسائٹی کا کردار قابل تحسین ہے،شاہد حسین

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:04

لاہور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کیلئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن لاہورمیں ٹی ای آ ر سی کے نام پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی کی زیرصدارت موجوہ سیزن کی 44ویں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس میٹنگ میں ڈاکٹر خالد اقبال ڈی ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ،بشیر احمد خان پی ایس ٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ،معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ،تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ،عبدالغفار ایس ای ڈرینج واسا،ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ، سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ،مبشر شاہ سپر وائزر ایل ڈبلیو ایم سیِِ، جہانزیب خالد پی او پی آئی ٹی بی ِخالد رشید ٹی او نشتر ٹاؤن،محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹاؤن،افضال زاہد ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز ،عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی،دوران بریفنگ تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے ہفتہ وار کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین نے ایل ڈبلیو ایم سی اور کوآپریٹو سوسائٹی کی عیدالاضحی پر شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا اور تمام لوگوں کے سامنے ان کی حوصلہ افزائی کی ، میٹنگ کے اختتام پر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ تمام ڈیپارٹمنٹس اپنے اپنے کاموں میں مزید تیزی لائیں اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،حالیہ مون سون میں محکمہ ہیلتھ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے،پی ایچ اے کو خصوصی ہدایت کی کہ بارشوں کی وجہ سے پارکس وغیرہ میں جمع ہونیوالے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے ۔