اعصابی تناؤ، تمباکو نوشی ،ناقص غذا ،جنک فوڈ قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بن سکتی ہیں،امریکی ماہرین

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:06

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 ستمبر۔2016ء) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعصابی تناؤ، تمباکو نوشی ،ناقص غذا ،جنک فوڈ اورچربی والی غذائیں قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ہار ورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیقی رپورٹ کے مطابق چند عادتیں ایسی ہیں جو انسان کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب گامزن کردیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی عادتوں میں ناقص غذا انسان کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بناسکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ جنک فوڈ، میٹھی یا زیادہ چربی والی غذائیں ، کم نیند،عصابی تناؤ اور تمباکو نوشی بھی تیزی سے بڑھاپا لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم نیند لینے سے انسان کا پورا جسم متاثر ہوتا ہے، نیند صحت مند اور خوش باش زندگی کے لئے نہایت ضروری ترین جزو میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اعصابی تناؤ مختلف ہارمونز کو خارج کرتا ہے جس سے ہارمونز سردرد اور دل میں درد کا باعث بنتے ہیں طویل المعیاد بنیادوں پر شدید تناؤانسان کو نوجوانی میں ہی بوڑھا دیکھائی دینیلگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی اور منشیات وغیرہ کا استعمال انسانی جسم کو تیزی سے تباہ کردیتی ہے جس سے جلد موت کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین صحت نے لمبی عمر اور صحت مند رہنے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محدود مقدار میں کیلوریز اور زیادہ غذائیت پر مبنی خوراک جیسے پھل، سبزیاں، اجناس اور گوشت وغیرہ کا استعمال اس سے بڑھاپے کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :