کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 ستمبر۔2016ء) کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے آغا خان ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں چالیس سالہ مریض کو لایا گیا جسے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چالیس سالہ مریض کے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وائرس کے بارے میں پتہ چلے گا ۔

متعلقہ عنوان :