پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیئے قومی مہم 11 تا 15 اگست 2008 سے شروع ہوگی

منگل 5 اگست 2008 18:43

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیئے قومی مہم 11 تا 15 اگست 2008 سے شروع کی جا رہی ہے ․ یہ مہم 18 تا 23 اگست کو ہونا تھی مگر صوبہ پنجاب میں ضلع اکاڑہ میں پولیو کیس ہونے کی وجہ سے ایک ہفتہ پہلے شروع کی جا رہی ہے تاکہ پولیو مرض کے خلاف بچوں کے جسم میں مدافعت پیدا کی جا سکے ․ اس سلسلے میں 14 اگست کو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے دفتر میں دو علیحدہ علیحدہ اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ․ پہلی میٹنگ میں تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ , سینیئر میڈیکل افسران, ڈی پی ڈبلیو او اور دیگر اداروں کے نمائیندوں نے شرکت کی ․ جبکہ دوسری میٹنگ میں تمام تحصیل سپروائزرز, زونل سپروائزرز اور ایریا انچارجز نے شرکت کی ․ ان دونوں اجلاسوں کی صدارت ڈاکٹر ظفر اقبال گوندل ای ڈی او ہیلتھ اور ڈاکٹر خالد محمود رندھاوا ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راولپنڈی نے کی ․اجلاس میں تمام سٹاف کو جلد از جلد انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا اور مزید یہ کہ سٹاف کی ٹریننگ 7 اور8 اگست 2008 کو تمام مراکز صحت پر ہو گی جس میں تمام پولیو ٹیمیں شرکت کریں گی ․ ایریا انچارجز اور زونل سپروائزرز ٹریننگ دیں گے ․

متعلقہ عنوان :