ضلع میں انسداد پولیو ، ڈینگی و کانگو و ائر س کے لئے مز یداقدامات کیے جا رہے ہیں،ڈی سی ا و

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:49

رحیم یار خا ن۔24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) ڈی سی ا و رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو ، ڈینگی اور کانگو کے لئے تمام متعلقہ محکمے حکومتی ہدایات کے مطابق بھر پور اقدامات کر رہے ہیں تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے جس پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر صحت پنجاب خوا جہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد پولیو، ڈینگی اور کانگو وائرس کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین شاہ سمیت دیگر موجو دتھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور انسداد ڈینگی و کانگو کے لئے بھر پور آگہی و عملی مہم چلا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں حساس یونین کونسلز پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے اور اس کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج کے حصول کو یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :