وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انمول ہسپتال کو 25کروڑ روپے مالیت کی مشین فرام کی جارہی ہے‘خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکو لوجی لاہور کو کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے 25کروڑ روپے مالیت کی Linear accelerator مشین فراہم کر رہی ہے ۔ یہ بات مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے مذکورہ مشین کی جلد فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید ، پرو کیور منٹ سپیشلسٹ محکمہ صحت طیب فرید ، انمول ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابو بکر اور مشین فراہم کرنے والی فرم کے نمائندے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان نے بتا یا کہ مذکورہ مشین کینسر کے علاج میں بیم ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔

انمول ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابو بکر نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ نئی مشین کے اضافہ سے مریضوں کے علاج میں آسانی پیدا ہو گی اور مریضوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے فرم کے نمائندے اور محکمہ کے افسران کو ہدایت کی مشین کی جلد ڈلیوری کے لیے ضابطے کی کارروائی کو تیزی سے مکمل کیا جائے ۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وفاقی حکومت کے ہسپتا ل کو قیمتی مشین فراہم کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ محمد شہباز شریف دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بلا امتیاز اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور غریب مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :