سیکرٹری ہیلتھ نے کے ای ایم یو اور ایف جے ایم یو کے ساتھ منسلک ہسپتالوں کی کار کردگی بہتر بنانے کے لیے اجلا س طلب کر لیا

سیٹلائٹ ہسپتالوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یو نیورسٹی کے ساتھ منسلک ہسپتالوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے اجلاس آئندہ جمعرات کو طلب کر لیا ۔ نجم احمد شاہ نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں گو رنمنٹ میاں منشی ٹیچنگ ہسپتال کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دونوں میڈیکل یو نیورسٹیوں کے ساتھ اٹیچ سیٹلائٹ ہسپتالوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔

اجلا س میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر ساجد چوہان ،وائس چانسلر FJMU پرو فیسر فخر امام ، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ اکاؤ نٹس سرفراز احمد ، سٹی ڈسٹرکٹ گو رنمنٹ لاہور کے ڈی او فنانس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نجم احمد شاہ نے سیٹلائٹ ہسپتالوں کے مالی مسائل ، سینئر ڈاکٹرز کے ہسپتالوں کے وزٹ ، PGRs کی ٹریننگ کے معاملات کے حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں گو رنمنٹ میاں منشی ہسپتال ، گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال ، گو رنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ ، گو رنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ، گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ مزنگ ہسپتال کے معاملات زیر غور آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :