فلم ”ہوپ اینڈ اے لٹل شوگر “کا پریمیر شو 6اکتوبر کو ساؤتھ ایشین انٹر نیشنل فیسٹیول میں ہوگا

پیر 2 اکتوبر 2006 13:11

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) ڈائریکٹر تنوجہ ‘چندار کی فلم ”ہوپ اینڈ اے لٹل شوگر “کا پریمیر شو 6اکتوبر کو ساؤتھ ایشین انٹر نیشنل فیسٹیول میں ہوگا۔ ہندوستانی سینما کیلئے یہ پہلا تجربہ ہے کہ جس میں فلم کو مکمل طور پر انٹر نیٹ پر تیار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں فلمائے جانے والے مقامات سے لیکر کہانی میں تبدیلیاں انٹر نیٹ کے ذریعے ہی کی گئیں ہیں ۔ فلم کی دونوں فلمساز تنوجہ اور چندراامریکی ہیں چونکہ وہ فلمسازی سے قبل اور بعد میں وہاں نہیں رہ سکتی تھیں اس لئے مذکورہ فلم کی مکمل فلبندی انٹر نیٹ پر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :